آندھراپردیش

سنچری بنانے پر کرکٹر نتیش کمار ریڈی کو چیف منسٹر نائیڈؤ کی مبارکباد

بارڈر۔ گواسکر سیریز کے حصہ کے طور پر ملبورن کرکٹ گراونڈ پر چوتھے ٹسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے 105 رن بنائے۔ نائیڈو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز کے نتیش کمار ریڈی کو ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف غیر مختتم سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی۔ نتیش کمار ریڈی کا تعلق وشاکھاپٹنم سے ہے اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے ملبورن ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری مکمل کی اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

 بارڈر۔ گواسکر سیریز کے حصہ کے طور پر ملبورن کرکٹ گراونڈ پر چوتھے ٹسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے 105 رن بنائے۔ نائیڈو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 نائیڈو نے آسٹریلیا میں ملبورن گراونڈ پر جاری چوتھے ٹسٹ کے تیسرے دن شاندار سنچری بنانے پر وشاکھا پٹنم کے نوجوان کرکٹ کھلاڑی ریڈی کو مبارکباد دی۔ چیف منسٹر نے مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں کیلئے نتیش کمار ریڈی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔