تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا آج نئی دہلی دورہ متوقع

بتایا گیا ہے کہ ان کے اس دورہ دہلی کا مقصد ریاستی کابینہ میں توسیع کے لئے کانگریس ہائی کمان کی منظوری حاصل کرنا اور کابینہ میں مزید 6 یا 7 شامل کئے جانے والے وزراء کے ناموں کو قطعیت دینا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی امکان ہے کہ 13 دسمبر کی صبح نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے اس دورہ دہلی کا مقصد ریاستی کابینہ میں توسیع کے لئے کانگریس ہائی کمان کی منظوری حاصل کرنا اور کابینہ میں مزید 6 یا 7 شامل کئے جانے والے وزراء کے ناموں کو قطعیت دینا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

بتایا گیا ہے کہ ریونت ریڈی جاریہ اسمبلی اجلاس جو 16 دسمبر کو ختم ہوگا۔ اس کے بعد ریاستی کابینہ میں توسیع کرنا چاہئے۔ فی الفور ریاستی کابینہ میں چیف منسٹر کے بشمول وزراء کی تعداد 11 ہے۔

توقع ہے کہ مزید 6 یا 7 وزراء کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ موجودہ کابینہ میں حیدرآباد‘ رنگاریڈی‘ نظام آباد اور عادل آباد ضلع سے کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

ان 6 یا 7 وزراء میں ایک مسلم وزیر کی شمولیت یقینی ہے۔ واضح رہے کہ اس بار کانگریس کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ جبکہ کانگریس پارٹی نے 5 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا جن میں محمد علی شبیر‘ محمد اظہر الدین اور فیروم خاں کی کامیابی یقینی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی جو صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ پر بھی برقرار ہیں۔ اس مسئلہ پر بھی ہائی کمان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ ایم ایل سی کی مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے مسئلہ پر بھی ہائی کمان سے بات چیت کریں گے۔