حیدرآباد

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اقدامات کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت

ریونت ریڈی نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ریونت ریڈی نے کہا کہ کلکٹرس اور ریونیو حکام کو 24 گھنٹے چوکس رہنا چاہیے۔ بلدیہ اور محکمہ آبپاشی کے عہدیدارفیلڈ کی سطح پر دستیاب ہونے چاہئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسلادھار بارش کے پیش نظر وزیراعلی ریونت ریڈی نے ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ملازم یا عہدیدار چھٹی نہ لے وزراء بھٹی وکرامارکا، اتم کمار ریڈی، سرینواس ریڈی، ناگیشور راؤ، دامودرا راج نرسمہا اور جوپلی کرشنا راؤ نے عہدیداروں سے ریاست میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 انہوں نے بلدی، پنچایت راج اور محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں سے بات کی  اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ نچلے علاقوں کے عوام چوکس رہیں۔وزیراعلی نے وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ریونت ریڈی نے کہا کہ کلکٹرس اور ریونیو حکام کو 24 گھنٹے چوکس رہنا چاہیے۔ بلدیہ اور محکمہ آبپاشی کے عہدیدارفیلڈ کی سطح پر دستیاب ہونے چاہئیں۔

 وزیراعلی نے چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل پولیس،بلدیہ، بجلی، پنچایت راج، آبپاشی کے عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹرس، ایس پیز، ریونیو، آبپاشی اور دیگرمحکمہ جات کے عہدیداروں کو 24گھنٹے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیلڈ سے وزیراعلی کے دفتر کو باقاعدہ اپ ڈیٹ بھیجیں۔ان اقدامات کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں پر زور دیا۔ انہوں نے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی چوکس رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع حکام کو دینے کا مشورہ دیا۔

وزیراعلیٰ نے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور ایم ایل سی کو اپنے حلقوں میں رہنے اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی۔ موسلادھار بارش کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت ریاستی سکریٹریٹ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اس کنٹرول روم کے قیام کا اعلان کیا۔ سکریٹریٹ کے گراؤنڈ فلور روم نمبر 34 میں واقع کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کنٹرول روم ضلع کلکٹروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ رکھے گا، ضروری مدد فراہم کرے گا اور مناسب ہدایات جاری کرے گا۔

وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے محکمہ موسمیات کی طرف سے 11 اضلاع بشمول نلگنڈہ، کھمم، کریم نگر، ورنگل، جنگاوں، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، سوریا پیٹ، جئے شنکر بھوپال پلی کے لیے جاری کردہ ریڈ الرٹ کے پیش نظر ضلعی حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 وزیرموصوف نے نلگنڈہ ضلع کے عوام سے چوکس رہنے کی خواہش کی۔وہ تازہ ترین موسمی حالات کے بارے میں ضلع کلکٹر کو باقاعدہ طورپر ہدایات جاری کررہے ہیں۔ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے ضلع ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام عہدیدار ڈیوٹی پر ہیں اور کوئی بھی اس نازک وقت میں غیر حاضر نہ ہے۔

 ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جہاں پانی گھروں میں داخل ہو سکتا ہے اور محکمہ بجلی کو ناگہانی حادثات سے بچنے کے لیے بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کے بشمول حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلدیہ کے عملے کو مین ہولس صاف کرنے اور بارش کے پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 وزیرموصوف نے خستہ حال مکانات کے منہدم ہونے کے پیش نظروہاں سے ان افراد کے تخلیہ کی بھی ہدایت دی۔دیہاتوں اور ٹاونس میں تالابوں کو آلودہ ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس میں متعدی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بلیچنگ پاؤڈر اور کلوری نیشن کے استعمال کی ہدایات دی گئی ہیں۔

طبی ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، اور تمام بنیادی مراکز صحت پر مناسب ادویات کا ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو گھر کے اندر ہی رہیں، اور ہنگامی صورت حال کی صورت میں وہ سرکاری کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فوری مدد فراہم کرنے کے لیے، ٹرانسکو، آر اینڈ بی، پنچایت راج، آبپاشی، میونسپل، پولیس، اور زراعت کے محکموں کے ساتھ ضلع کلکٹر کے دفتر کے ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے دستیاب اور تیار رہیں۔

 کنٹرول روم 24گھنٹے کام کرے گا اور عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے عوام کو یقین دلایا کہ سرکاری مشنری ہائی الرٹ ہے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

a3w
a3w