حیدرآباد

پروجیکٹس کی تکمیل میں تیزی لانے چیف منسٹر کی ہدایت

اس اجلاس میں چیف منسٹر نے صحت، ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبوں اور مندر سرکٹس کی ترقی پر بات چیت کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکام کو پروجیکٹس کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ میں پروجیکٹس کی تکمیل میں تیزی لانے کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اسپیڈ پروگرام کے تحت وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں  وزیرآبکاری جوپلی کرشنا راؤ، ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین پٹیل رمیش ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے

اس اجلاس میں چیف منسٹر نے صحت، ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبوں اور مندر سرکٹس کی ترقی پر بات چیت کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکام کو  پروجیکٹس کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا ریاست میں سیاحت کی ترقی کے لیے نئی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے اور عہدیداروں کو دوسری ریاستوں میں  اختیار کی جا رہی  بہترین پالیسیوں کا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تلنگانہ میں ایکو اور مندر کی سیاحت کی ترقیاور فروغ  پر خصوصی توجہ دینے نیز  ہیلت ٹورازم کو بھی ترقی دینے کا مشورہ دیا۔

چیف منسٹر نے کہا حیدرآباد سے باہر ایک اور چڑیا گھر تعمیر کرنے  کی تجویز پیش کرتے ہوئے اس کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے ہمارے وسائل کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مقامات پر پی پی پی کا طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

ریونت ریڈی نے کہا جہاں جہاں ممکن ہو ہیلی ٹورازم کی ترقی کے لیے منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے  یادگیری گٹہ مندر اور ٹاؤن کی ترقی کے بارے میں بات کی، چیف منسٹر نے یادگیری گٹہ مندر کی ترقی میں زیر التوا کاموں کی تفصیلات دینے کے لیے ٹی ٹی ڈی بورڈ کے طرز پر یادگیری گٹہ مندر بورڈ کے قیام کے لیے تجویز رکھی۔

 چیف منسٹر نے کہا عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ بھکتوں کے لئے سہولیات اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں واضح تفصیلات فراہم کریں۔ سی ایم نے مندر کی ترقی کو بلند ترین سطح پر لے جانے کی ہدایت دی۔

a3w
a3w