سوشیل میڈیاشمالی بھارت

دُلہن کو شادی میں نانا اور ماموؤں نے 3 کروڑ کے تحفے دیئے، ویڈیو وائرل

دُلہن کے نانا اور 3 ماموں 80 لاکھ روپے نقد رقم‘ زیورات‘ اراضی کے دستاویزات کے ساتھ ”ممیرا یا مائرا“ تقریب کے لئے پہنچے تو وہاں موجود ہر شخص حیرت زدہ ہوگیا۔(یہ ایسی تقریب ہوتی ہے جس میں دولہا یا دُلہن کے ماموں اپنی بھانجی یا بھانجہ کے لئے شادی کے موقع پر تحائف لے جاتے ہیں)۔

جئے پور: راجستھان کے ضلع ناگور میں 3 ماموؤں نے اپنی بھانجی کی شادی میں زائداز 3کروڑ روپے کے تحفے دیئے جس کے ویڈیو اور فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

دُلہن کے نانا اور 3  ماموں 80 لاکھ روپے نقد رقم‘ زیورات‘ اراضی کے دستاویزات کے ساتھ ”ممیرا یا مائرا“ تقریب کے لئے پہنچے تو وہاں موجود ہر شخص حیرت زدہ ہوگیا۔(یہ ایسی تقریب ہوتی ہے جس میں دولہا یا دُلہن کے ماموں اپنی بھانجی یا بھانجہ کے لئے شادی کے موقع پر تحائف لے جاتے ہیں)۔

گھیوری دیوی اور بھنور لال پوٹالیہ کی بیٹی انوشکا نے چہارشنبہ کے روز شادی رچائی جس کے دوران دُلہن کے نانا بھنورلال گروا ساکن موضع بردی اور ان کے 3 بیٹوں ہریندر‘ رامیشور اور راجندر نے تحفے پیش کئے۔

گھیوری دیوی اور ان کا خاندان اس اقدام پر جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ بہرحال بھنورلال گروانے کہا کہ گھیوری اس خاندان کی اکلوتی بیٹی ہے اور اس کی خوش نصیبی کی وجہ سے اس کے 3 لڑکوں کو اتنی دولت حاصل ہوئی ہے۔