حیدرآباد

چیف منسٹر کا دورہ آسٹریلیا متوقع، ریونت ریڈی، ڈاوس بھی جائیں گے

چیف منسٹر، تلنگانہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے پرزور حامی ہیں۔ حال ہی میں ریاستی قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں ینگ انڈیا تلنگانہ اسپورٹس یونیورسٹی بل منظور کیا گیا، جس سے ریاست میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی توقع ہے کہ 14 جنوری سے آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کی زیر قیادت ایک وفد آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ جائے گا جہاں وہ کوئنز لینڈ اسپورٹس یونیورسٹی کے کام کاج کا مطالعہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل

 وہاں سے توقع ہے کہ چیف منسٹر، سیاحت کے فروغ کے طریقوں کا مطالعہ کے لئے سنگاپور جائیں گے جہاں سرمایہ کاروں سے ملاقات کے علاوہ سنگاپور میں اسپورٹس اکیڈمیوں کا دورہ کرنے کا پروگرام بھی شیڈول میں شامل ہے۔

چیف منسٹر کے  بین الاقوامی دورے کا عارضی شیڈول 14 سے 17 جنوری تک ہے، حالانکہ ان تاریخوں کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر، تلنگانہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے پرزور حامی ہیں۔ حال ہی میں ریاستی قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں ینگ انڈیا تلنگانہ اسپورٹس یونیورسٹی بل منظور کیا گیا، جس سے ریاست میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔

 آسٹریلیا اور سنگاپور کے دورے کے بعد، چیف منسٹر ریونت ریڈی 20 سے 22 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں منعقد شدنی ورلڈ اکنامک فورم کے 55 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ چیف منسٹر  20 سے 22  جنوری تک ڈبلیو ای ایف میں شرکت کریں گے،  2024 میں ڈبلیو ای ایف کے اپنے پہلے دورے کے دوران، تلنگانہ حکومت نے کئی کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئیے تھے جن کی جملہ مالیت  40,000 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

ان منصوبوں پر عمل آواری اس وقت مختلف مراحل میں جاری ہے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر اپنے ڈا وس دورے کے دوران متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ان کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور توسیعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔