یوروپ

نئی اطالوی وزیراعظم اپنے قومی پرچم سے متعلق لاعلم، ویڈیو وائرل

نئی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اپنے قومی کے رنگوں سے متعلق سوال پر ہکابکا رہ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

روم : نئی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اپنے قومی کے رنگوں سے متعلق سوال پر ہکابکا رہ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اپنے قومی پرچم سے متعلق ہی لا علم نکلیں اور پرچم کے رنگوں سے متعلق سوال پر ہکابکا رہ گئیں۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے جارجیا میلونی کو ان کے ملک کے پرچم کے رنگوں کی نمائندگی کے بارے میں پوچھ کر وزیرِ اعظم کو مشکل میں ڈال دیا۔

چک شومر کے سوال پر جارجیا تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہیں پھر کہا یہ رنگ مختلف چیزوں کی علامت ہیں اور اس کے بعد ہی ہلکی سی مسکراہٹ کے بعد بات گول مول کر گئیں مگر یہ سوال کا جواب نہیں تھا۔

وزیر اعظم کے پاس پرچم کے رنگوں کے بارے میں جواب نہ ہونا اس بات کی علامت تھا کہ وہ اپنے قومی پرچم کا کوئی علم نہیں۔

اطالوی جھنڈے میں سفید رنگ برفیلے پہاڑی علاقوں ، سبز رنگ ہری بھری وادیوں اور سرخ رنگ اطالوی آزادی کی جنگوں میں مارے جانے والوں کے خون کی عکاسی کرتا ہے۔

واقع جارجیا میلونی کے عہدہ سبنھالنے کے بعد پہلے امریکا کے سرکاری دورے پر رونما ہوا، جس میں ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

a3w
a3w