حیدرآباد

سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت

مختلف مذاہب کے طلبہ و طالبات نے سیرت النبی ﷺ تحریری کوئز مقابلے میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ یہ مقابلہ سوریا نگر کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن، شیکپیٹ کے زیر اہتمام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

حیدرآباد: مختلف مذاہب کے طلبہ و طالبات نے سیرت النبی ﷺ تحریری کوئز مقابلے میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ یہ مقابلہ سوریا نگر کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن، شیکپیٹ کے زیر اہتمام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

مقابلے میں سینکڑوں بچوں نے حصہ لیا جن میں غیر مسلم طلبہ بھی شامل تھے۔ ننھے شرکاء بھانو چندرا اور ساہت کی شمولیت نے اس تقریب کو خاص رنگ بخشا۔ ان کی تحریروں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیماتِ رحمت و محبت صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

اس موقع پر صدر انجمن جناب آصف سہیل نے اعلان کیا کہ کامیاب طلبہ کو 20 ہزار روپے نقد انعامات دیے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرایا جا سکے۔

تقریب میں کئی معزز مہمانانِ گرامی شریک ہوئے، جن میں جناب عظمت اللہ حسینی (چیئرمین تلنگانہ وقف بورڈ)، جناب طارق انصاری (چیئرمین تلنگانہ مائناریٹیز کمیشن)، ڈاکٹر مشتاق علی (تنظیم تعمیر ملت)، جناب فیاض (اے سی پی ٹولی چوکی ڈویژن)، سری رمیش نائک (انسپکٹر پولیس ٹولی چوکی)، جناب فیروز خان، سری نوین یادو اور کانگریس لیڈر جناب خلیق الرحمن شامل تھے۔

ایسوسی ایشن کے اراکین جناب ظفر مسعود، جناب سراج، جناب حسن الدین، زبیر، کاشف، منیر اور فیصل بھی موجود رہے جبکہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اختتامی کلمات میں صدر انجمن آصف سہیل نے تمام مہمانوں، شرکاء اور مکینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تعلیم، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور سیرت النبی ﷺ کے پیغامِ اتحاد، محبت اور رحمت کو عام کرنے کے لئے مسلسل کوشش کرتی رہے گی۔