تلنگانہ
تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کا ایک ٹیچرصدرِ جمہوریہ کے ’ایٹ ہوم‘ کے لیے مدعو
گزشتہ سال ستمبر میں کیلاش نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کرائی تھی جب انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے کولامی، گونڈی، ہندی اور انگریزی زبانوں میں گیت گائے تھے۔ انہوں نے پچھلے سال ہندو رزمیہ مہابھارت کا گونڈی زبان میں ترجمہ بھی کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کےعادل آباد ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے منعقدہ ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
پچاس سالہ ٹی کیلاش، جو اندرویلّی منڈل کے گوراپور گاؤں کے ایک اسکول میں پڑھاتے ہیں، کو صدر دروپدی مرمو کی طرف سے یہ دعوت نامہ موصول ہوا۔
کیلاش نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یومِ آزادی کی تقریب کا حصہ بن کر بے حد مسرت ہو رہی ہے۔