حیدرآباد

حیدرآبادحلقہ سے کانگریس قائد سمیر ولی اللہ کا پرچہ نامزدگی داخل

بتایاگیا ہے کہ اے آئی سی سی کی الیکشن کمیٹی نے حلقہ حیدرآباد سے سمیرولی اللہ کے نام کوقطعیت دیدی ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔ حیدرآباد حلقہ کے کانگریس کے کئی دعویدارہیں۔

حیدرآباد: صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ جن کی امیدواری کو مرکز الیکشن کمیشن نے تقریباً قطعیت دیدی ہے۔ آج ریٹرننگ آفس حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیاہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں 1587 مراکز رائے دہی انتہائی حساس
جگتیال سے 82 سالہ خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
کوڑنگل سے ریونت ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

 ان کے ہمراہ سابق وزیر محمدعلی شبیر،انچارج حیدرآباد پارلیمنٹ عبیداللہ کوتوال، سینئر قائدعلی مسقطی، عثمان الہاجری (انچارج حلقہ کاروان) اکبر شیخ (انچارج حلقہ ملک پیٹ) مجیب اللہ شریف(انچارج حلقہ چارمینار) محمدمظفرعلی خان سینئر قائد اوردیگر قائدین موجود تھے۔

 قبل ازیں محمدعلی شبیر کی قیادت میں سمیرولی اللہ اوردیگر قائدین نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ جوبلی ہلز پہنچ کر ملاقات کی۔ بتایاگیا ہے کہ اے آئی سی سی کی الیکشن کمیٹی نے حلقہ حیدرآباد سے سمیرولی اللہ کے نام کوقطعیت دیدی ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔ حیدرآباد حلقہ کے کانگریس کے کئی دعویدارہیں۔

 بعض دعویداروں نے ریٹرننگ آفس پہنچ کر اپنے پرچہ بھی داخل کئے ہیں۔جن میں سینئر قائدین کی کنہیالعل اورسیدشاہ مجاہدحسینی بھی شامل ہیں۔ تاہم چیف منسٹر جنہیں بی فارم دیں گے وہ پارٹی کے سرکاری امیدوار ہوں گے۔

بی فارم جاری کرنے تک کانگریس امیدوارسے متعلق سسپنس برقرار رہے گا۔ قوی امکان ہے کہ سمیر ولی اللہ ہی حیدرآباد حلقہ سے کانگریسی امیدوارہوں گے۔

a3w
a3w