دہلی احتجاج پر امریکی گلوکارہ کا بیان، پردے کے پیچھے کیا ہے؟
امریکی گلوکارہ میری ملبن نے چہارشنبہ کے دن دہلی میں احتجاج کے تعلق سے دھماکہ خیز دعوی کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حال میں مذاق مذاق میں بننے والی سیاسی تنظیم کاکروچ جنتاپارٹی کو امریکہ کے چنندہ ڈونرس سے فنڈنگ مل رہی ہے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) امریکی گلوکارہ میری ملبن نے چہارشنبہ کے دن دہلی میں احتجاج کے تعلق سے دھماکہ خیز دعوی کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حال میں مذاق مذاق میں بننے والی سیاسی تنظیم کاکروچ جنتاپارٹی کو امریکہ کے چنندہ ڈونرس سے فنڈنگ مل رہی ہے۔
ان کا یہ دعوی ایسے وقت سامنے آیا جب سرگوشیاں جاری ہیں کہ سی جے پی اور اپوزیشن کے مظاہرہ کے پیچھے بیرونی سازش ہے۔ سی جے پی اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے کا نام لئے بغیر میری ملبن نے ایسے امریکی ڈونرس کے طریقہ واردات کی وضاحت بھی کی جو جس ملک کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں وہاں افراتفری اور بے چینی کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان چنندہ ڈونرس کا عالمی پیٹرن ہوتاہے۔ وہ ایک امریکی تعلیمیافتہ شخص کو چنتے ہیں‘اسے کٹر بناتے ہیں اور پھر واپس اس کے ملک بھیج دیتے ہیں۔
اس کے بعد اسے پیسہ دینا شروع کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک میں افراتفری اور تباہی مچائے۔خاتون گلوکارہ نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ ایسے منصوبہ اکثر ناکام رہے ہیں لیکن متعلقہ ملک کی ترقی اور حکمرانی پر ان کا اثر ضرور پڑتاہے۔
غور طلب ہے کہ ابھیجیت دپکے امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہے اور اس نے مذاق مذاق میں بنی تنظیم کے بعد ہندوستان واپس ہوکر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ امریکی گلوکارہ نے مودی حکومت کی تائید کی۔
اور ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان میں حکمرانی کو درہم برہم کرنے کی بیرونی طاقتوں کی کوششوں کو ناکام کردیں۔ اس نے کہاکہ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں ہے۔ میری ملبن سال2022 میں ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی کے دوران مشہور ہوئی تھیں۔ ایک سال بعد انہوں نے مودی کے دورہ امریکہ میں ہندوستان کے قومی ترانہ کو گایا تھا۔