قومی

اڑان کے دوران ہائی الرٹ، طیارے کو اچانک اتارنا پڑا

ایر انڈیا کی فرینکفرٹ تا دہلی پرواز کا رخ چہارشنبہ کی صبح ہائی جیک الرٹ پر جئے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تاہم یہ الرٹ غلط ثابت ہوا۔ پرواز AI-2030 (بوئنگ 787-9) نے جئے پور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

جئے پور (پی ٹی آئی) ایر انڈیا کی فرینکفرٹ تا دہلی پرواز کا رخ چہارشنبہ کی صبح ہائی جیک الرٹ پر جئے پور کی طرف موڑ دیا گیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ تاہم یہ الرٹ غلط ثابت ہوا۔ پرواز AI-2030 (بوئنگ 787-9) نے جئے پور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

اسے جانچ کے لیے آئیسولیشن بے میں لے جایاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس مالویہ نگر شیودیال نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایرپورٹ حکام نے پولیس کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اطلاع دی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ آئسولیشن بے میں طیارہ کی جانچ کی گئی۔

طیارہ نے صبح 9:35 بجے لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے صرف 10 منٹ میں اسے آئسولیشن بے میں پہنچادیاگیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق پائلٹ کوڈ 7500دبایا تھا۔

یہ کوڈ غیر قانونی مداخلت سے متعلق ہوتاہے۔ طیارہ اس وقت ممبئی فلائٹ انفارمیشن رینج میں تھا۔ بعدازاں طیارہ کا رخ جئے پور کی موڑ دیاگیا۔ جئے پور ایر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ سیکوریٹی جانچ کی گئی۔ بعدازاں مسافرین کو اُتار کر ٹرمنل بلڈنگ لے جایاگیا۔