حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ایل بی اسٹیڈیم میں 2 پہلوانوں کے درمیان جھڑپ (ویڈیو وائرل)

دو پہلوانوں کے درمیان کسی بات پرٹکراؤ ہوگیا۔ جہاں ایک طرف میچ جاری تھا، وہیں دوسری طرف دونوں پہلوانوں کے حامیوں نے کرسیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے لڑائی شروع کر دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں دو پہلوانوں کے درمیان جھڑپ کے دوران کئی تماشائی زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایل بی اسٹیڈیم میں گزشتہ تین دنوں سے مودی کیسری دنگل (کشتی) مقابلہ جاری تھا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

جمعہ کی رات اختتامی تقریب کے دوران دو پہلوانوں کے درمیان کسی بات پرٹکراؤ ہوگیا۔ جہاں ایک طرف میچ جاری تھا، وہیں دوسری طرف دونوں پہلوانوں کے حامیوں نے کرسیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے لڑائی شروع کر دی۔

تماشائی خوفزدہ ہو کر اسٹیڈیم سے باہر بھاگ گئے۔ اس واقعے میں کئی تماشائی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اس میں شامل دونوں گروہوں کو گرفتار کر لیا۔