تلنگانہ

میدک ضلع میں تیندوے کی ویڈیو،مقامی عوام میں تشویش

بتایاجاتا ہے کہ راہگیروں نے اس جنگلی جانور کی ویڈیو لی۔اس پر گاڑی کی روشنی ڈالی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ جھاڑیوں میں ایک اور تیندوا بھی تھا تاہم دوسرا تیندوا ویڈیو فوٹیج میں نظرنہیں آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع میں تیندوے کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ضلع کے حویلی گھن پور منڈل کی ناگاپورم گیٹ کے قریب میدک۔یلاریڈی پر یہ تیندوا کل شب نظرآیا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج

بتایاجاتا ہے کہ راہگیروں نے اس جنگلی جانور کی ویڈیو لی۔اس پر گاڑی کی روشنی ڈالی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ جھاڑیوں میں ایک اور تیندوا بھی تھا تاہم دوسرا تیندوا ویڈیو فوٹیج میں نظرنہیں آیا۔یہ ویڈیو حویلی گھن پور پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی۔

یہ عہدیدار صبح وہاں پہنچے تاہم تب تک یہ تیندوا وہاں سے غائب ہوچکا تھا۔یہ ویڈیو ضلع میدک میں سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔تیندوا جس مقام پر دیکھا گیا وہ سڑک کے قریب ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد اور راہگیروں میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑگئی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کسانوں اورمقامی افراد کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ جنگل میں نہ جائیں۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس تیندوے کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔