تلنگانہ
مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل میس میں طلبہ کے درمیان جھڑپ، دو گروپوں میں تصادم
تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل میس کے انتظامات پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد طلبہ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔
نلگنڈہ: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں مہاتما گاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل میس کے انتظامات پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد طلبہ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق میس کے انتظام و انصرام کو لے کر طلبہ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے اختلافات جاری تھے، جو جمعرات کو جھڑپ میں تبدیل ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ہاسٹل ڈائریکٹر موقع پر پہنچے اور طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی، تاہم ان کی مداخلت کے باوجود تنازعہ ختم نہیں ہوا۔
اس واقعے کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میس کے انتظامات سے متعلق مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے اور مستقل حل تلاش کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔