مہاراشٹرا

جلگاؤں میں دو گروپوں میں تصادم، کرفیو نافذ، 15 دکانوں اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی (ویڈیو)

منگل کی رات مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے پالدھی علاقے میں دو گروپوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ڈرائیور نے ہارن بجایا۔ اس کے بعد جمع بھیڑ نے تقریباً 15 دکانوں کو آگ لگا دی اور کئی گاڑیوں کو جلا دیا۔

ممبئی : منگل کی رات مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے پالدھی علاقے میں دو گروپوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوا جب وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ڈرائیور نے ہارن بجایا۔ اس کے بعد جمع بھیڑ نے تقریباً 15 دکانوں کو آگ لگا دی اور کئی گاڑیوں کو جلا دیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔ پالدھی میں جمعرات کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق وزیر گلاب راؤ پاٹل کا خاندان منگل کی دیر رات تقریباً 1.30بجے کہیں جا رہا تھا۔

اسی دوران اس کے ڈرائیور نے ہارن بجایا۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگ جمع ہو گئے اور ہارن بجانے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہارن بجانے سے ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی وزیر پاٹل کے حامی بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں گروپوں کے درمیان زبردست جھڑپ شروع ہوگئی۔

ہجوم نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا اور تقریباً 15 دکانوں اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دکانوں اور گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

اس واقعہ کے بعد پالدھی میں حالات کشیدہ ہیں۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کویتا نیرکر نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے دونوں طرف سے 25لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تقریباً دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پالدھی میں جمعرات کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔