دہلی

نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

کجریوال نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ ممبئی میں این سی پی لیڈر کو سرعام گولی مارنے کے اس واقعہ سے صرف مہاراشٹر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورا ملک خوفزدہ ہے۔

نئی دہلی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا ہے کہ جس طرح سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت دھڑے) کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کو ممبئی میں سرعام قتل کیا گیا، اس سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ حقیقت میں پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)

کجریوال نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ ممبئی میں این سی پی لیڈر کو سرعام گولی مارنے کے اس واقعہ سے صرف مہاراشٹر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورا ملک خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کم و بیش یہی ماحول دہلی میں بھی بنادیا ہے۔ یہ لوگ پورے ملک میں گینگسٹر راج لانا چاہتے ہیں۔ اب عوام کو ان کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔