قومی

ہماچل میں بادل پھٹ پڑا، گاڑیاں ملبہ میں دب گئیں (ویڈیو)

ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں ہفتہ کی صبح بادل پھٹنے سے کئی گاڑیاں ملبہ میں دب گئیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

شملہ (پی ٹی آئی) ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں ہفتہ کی صبح بادل پھٹنے سے کئی گاڑیاں ملبہ میں دب گئیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ حلقہ اسمبلی نینا دیوی کے موضع گُتراہن میں کل رات 3 بجے کے آس پاس بادل پھٹ پڑے۔ پانی کے تیز بہاؤ نے سارے کھیتوں میں ملبہ بکھیر دیا۔

کشمیر سنگھ نامی دیہاتی نے جس کی زرعی زمینوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا، یہ بات بتائی۔ ڈپٹی کمشنر بلاسپور راہول کمار نے بتایا کہ 4 گاڑیاں ملبہ میں دب گئیں۔ فصلوں کو کتنا نقصان پہنچا اس کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

رپورٹ ملنے کے بعد راحت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت شملہ میں حد ِ نگاہ چند میٹرس تک محدود ہوکر رہ گئی۔ گاڑیاں چلانے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاست ِ ہماچل پردیش کو سیلاب سے تا حال 4465 کروڑ روپیوں کا نقصان پہنچا ہے۔