حیدرآباد

حیدرآباد میں مطلع ابر آلود‘ کہیں کہیں ہلکی بارش

محکمہ موسمیات اور تلنگانہ اسٹیٹ فارکاسٹ نے پیش قیاسی کی کہ 29 /دسمبر تک ریاست تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

حیدرآباد: شہر میں آج مطلع ابر آلود رہا۔ کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی اور سورج گھنے سیاہ بادلوں سے نکلنے کی کوشش کرتا رہا۔ موسم سرما کے وسط میں رواں سال کی آخری چھٹیوں کے سیزن نے کرسمس تقاریب منانے والوں میں جوش پیدا کردیا۔ چہارشنبہ کے روز شہر میں کہیں کہیں ایک سے 2 ملی میٹر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی پیش قیاسی کی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رات کے دوران اقل ترین درجہ حرارت اور دن کے اوقات میں اعظم ترین درجہ حرارت مساوی رہا جو بالترتیب 20 اور 22 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی کہ 29/دسمبر تک موسم اسی طرح برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات اور تلنگانہ اسٹیٹ فارکاسٹ نے پیش قیاسی کی کہ 29 /دسمبر تک ریاست تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں صبح کے وقت گہرا کہر چھائے رہنے یا ہلکی بار ش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔