تلنگانہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
کمشنرحیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) اے وی رنگناتھ نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ضلع مُلگ میں منعقدہ قبائلیوں کی میڈارم مہا جاترا کا دورہ کیا۔
حیدرآباد: کمشنرحیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) اے وی رنگناتھ نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ ضلع مُلگ میں منعقدہ قبائلیوں کی میڈارم مہا جاترا کا دورہ کیا۔
انہوں نے میڈارم پہنچ کردرشن کئے اور خصوصی پوجا کی۔
میڈارم جاترہ کی انفرادیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یاترامیں شرکت کرنا ان کے لئے باعث مسرت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈارم جاترہ قبائلی ثقافت، روایات اور روحانیت کی علامت ہے اور یہ لوگوں کے درمیان اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔