حیدرآباد

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل

حکومت تلنگانہ نے سپریم کورٹ کے 7 ججوں کی آئینی بنچ کے یکم اگست 2024 کو ریاست پنجاب بمقابلہ دیویندر سنگھ اور دیگر کیس میں سنائے گئے فیصلہ کا بغور مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدر آباد: حکومت تلنگانہ نے سپریم کورٹ کے 7 ججوں کی آئینی بنچ کے یکم اگست 2024 کو ریاست پنجاب بمقابلہ دیویندر سنگھ اور دیگر کیس میں سنائے گئے فیصلہ کا بغور مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

فیصلہ ایس سی /ایس ٹی محفوظ زمروں میں ذیلی درجہ بندی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور کمیٹی سفارشات فراہم کرنے کے لئے اس مسئلہ سے جڑے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی کی سربراہی میں اس کمیٹی میں وزیر صحت دامودر راج نارسمہا، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، وزیر پنچایت راج اور دیہی ترقیات ڈی انسویا سیتااکا اور رکن پارلیمنٹ ناگرکرنول ڈاکٹر ملو روی شامل ہیں۔