تعلیم و روزگار

کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری

تلنگانہ کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (سی پی جی ای ٹی) 2024 کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ 64,765 امیدوار شریک ٹسٹ تھے جن میں سے 94.57 فیصد امیدواروں کو کوالیفائی قرار دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (سی پی جی ای ٹی) 2024 کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ 64,765 امیدوار شریک ٹسٹ تھے جن میں سے 94.57 فیصد امیدواروں کو کوالیفائی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز
عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے فارسی میں داخلے، طلبہ عجلت کریں
تلنگانہ میں 21 مراکز پر کل نیٹ ٹسٹ، تیاریاں مکمل
ڈاکٹر فیضان کو فیلوشپ انٹرنس نیشنل بورڈ امتحان میں 26 واں رینک

تلنگانہ کونسل فارہائر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر لمبادری اور عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے CPGET کے نتائج جاری کئے۔ یہ نتائج https://cpget.tsche.ac.in پر دستیاب ہیں۔

اس سال 45 مضامین کے لئے 6 تا 16/ جولائی کے درمیان سی پی جی ای ٹی ٹسٹ منعقد کئے تھے۔ مختلف پی جی کورسوں میں پہلے مرحلہ کے داخلہ کی کونسلنگ کیلئے رجسٹریشن اور آن لائن سرٹیفکیٹ کی جانچ کا 12/اگست سے آغاز ہوگا جو 21/اگست تک جاری رہے گا۔

27 اور 30 / اگست کے درمیان امیدوار ویب آپشن سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 4/ ستمبر کونشست الاٹ کی جائے گی اور امیدوار کو 9/ستمبر سے قبل نشست الاٹ کردہ کالج میں رپورٹ کرنا ضروری رہے گا۔

دوسرے مرحلہ کے تحت رجسٹریشن 15/ستمبر سے شروع ہوگا۔ 278 کالجوں میں ویب ایڈمیشن کونسلنگ کے تحت 42 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔ 8 یونیورسٹیوں کے مختلف پی جی کورسوں اور 5سالہ انٹگریٹیڈ پروگراموں میں داخلوں کے لئے یہ ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا۔

a3w
a3w