شمالی بھارت

امیٹھی سے انتخاب لڑنے راہول کی تیاری

بتایا جارہا ہے کہ کوش راہول گاندھی کے نامزدگی کی کاروائی پوری کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں کے ایل شرما کانگریس لیڈروں سے ملاقات کررہے ہیں۔ جمعہ ایک بجے راہول گاندھی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی خبر گردش میں ہے ۔

 امیٹھی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے اترپردیش کے امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے انتخابی جنگل میں اترنے کی چہ میگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گاندھی کنبے کے وکیل کے سی کوشک اور سونیا گاندھی کے نمائندے کشوری لال شرما یہاں کانگریس دفتر پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

بتایا جارہا ہے کہ کوش راہول گاندھی کے نامزدگی کی کاروائی پوری کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں کے ایل شرما کانگریس لیڈروں سے ملاقات کررہے ہیں۔ جمعہ ایک بجے راہول گاندھی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی خبر گردش میں ہے ۔

امیٹھی میں 20مئی کو پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ نامزدگی کے لئے تین مئی آخری تاریخ ہے ۔ نامزدگی میں صرف 24گھنٹے کا وقت بچا ہوا ہے ۔ پھر بھی کانگریس امیدوار ے نام پر ابھی اعلان نہیں ہوا ہے ۔ راہول گاندھی کے امیٹھی سے الیکشن لڑنے کی خبر تو ہے لیکن ابھی تک اس کا آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

a3w
a3w