تلنگانہ

مسائل نظرانداز کرنے پر تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں سے مقابلہ:آٹو اینڈ کیب ڈرائیورز ایسوسی ایشن

آٹو اینڈ کیب ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے برہمی کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے مسائل کے حل کیلئے وہ جدوجہد کررہے ہیں تاہم کوئی بھی سیاسی جماعت ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: آٹو اینڈ کیب ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے برہمی کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے مسائل کے حل کیلئے وہ جدوجہد کررہے ہیں تاہم کوئی بھی سیاسی جماعت ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

انہوں نے واضح کیا کہ اس مرتبہ جو بھی پارٹی ان کے مسائل حل کرگے گی ، اس پارٹی کا وہ ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں تقریبا ایک لاکھ 50ہزارآٹوزہیں۔

کورونا کے دور میں بھی ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ہر حکومت آٹوڈرائیورس کے پیشہ کو گھٹیا سمجھتی ہے۔اولا اوراوبر سے ان کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اس کو بند کرنے کیلئے کئی مرتبہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذمہ داروں اور وزیرٹرانسپورٹ سے خواہش کی گئی تاہم ان کی نمائندگی کو نظراندازکردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ انہیں ای ایس آئی اور پی ایف کی سہولت بھی نہیں ہے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ کسی بھی پارٹی کی جانب سے ردعمل ظاہر نہ کرنے پر اسمبلی انتخابات میں ریاست کے 119حلقوں سے وہ حصہ لیں گے۔