تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدارآئے گی:کرناٹک کے وزیر بوس راج

کرناٹک کے وزیر بوس راج نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدارآئے گی کیونکہ ہر سروے یہ بات کہہ رہا ہے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے وزیر بوس راج نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدارآئے گی کیونکہ ہر سروے یہ بات کہہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز

امیدواروں کے انتخاب کا عمل کچھ پیچیدہ ہوگیا ہے کیونکہ ٹکٹوں کے خواہشمند زیادہ ہیں۔ٹکٹ سے محروم افراد میں مایوسی عام بات ہے تاہم اے آئی سی سی نے انہیں ٹکٹ سے محروم افراد سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں منانے کی ذمہ داری دی ہے۔

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈرجاناریڈی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اے آئی سی سی نے انہیں اس کمیٹی سے تال میل کیلئے مبصر بنا کر بھیجا ہے۔

چاررکنی کمیٹی کے ساتھ 5مبصرین تال میل کے ذریعہ کام کریں گے۔ٹکٹس کے خواہشمندوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کانگریس یہ انتخابات کافی سنجیدگی کے ساتھ لڑرہی ہے۔انہوں نے ایک تلگونیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ تال میل کی کمی کو مبصرین دورکرنے کا کام کریں گے۔

تمام کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ وہ پارٹی کا تعاون کریں اورپارٹی کے برسراقتدارلانے کو یقینی بنایاجائے۔ انہوںنے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی کے حق میں عوام کی رائے ہے۔

انہوںنے کہا کہ کانگریس کی جانب سے جو وعدے پڑوسی ریاست کرناٹک میں کئے گئے تھے ، ان پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔اسی طرح تلنگانہ میںبھی کانگریس کے وعدوں پر اقتدارمیں آنے کے بعد عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔

a3w
a3w