حیدرآباد

ادارہ ادب اسلامی حیدرآباد کی جانب سے پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں تہنیتی تقریب و مشاعرہ

ادارہ ادب اسلامی حیدرآباد کی جانب سے کل شب دفتر جماعت اسلامی، چھتہ بازار میں ممتاز ادیب و ماہرِ صحت پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں ایک شاندار تہنیتی تقریب و مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر و صحافی سعداللہ خان سبیل (ایڈیٹر، آر سی اردو ٹی وی) نے کی۔

حیدرآباد: ادارہ ادب اسلامی حیدرآباد کی جانب سے کل شب دفتر جماعت اسلامی، چھتہ بازار میں ممتاز ادیب و ماہرِ صحت پروفیسر مسعود احمد کے اعزاز میں ایک شاندار تہنیتی تقریب و مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر و صحافی سعداللہ خان سبیل (ایڈیٹر، آر سی اردو ٹی وی) نے کی۔

متعلقہ خبریں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

تقریب کا آغاز ادارہ ادب اسلامی کے روحِ رواں ظفر فاروقی کی قراءتِ قرآن اور ترجمانی سے ہوا، جس کے بعد جنید حسینی جنید نے بارگاہِ رسالتؐ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ مشاعرہ سعداللہ خان سبیل نے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی حیدرآباد نے ہمیشہ معیاری اور سنجیدہ مشاعروں کے انعقاد کے ذریعے شہر کی ادبی فضا کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارہ نے کبھی متشاعروں یا تک بندی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی، اور یہی ادارے کی بڑی خصوصیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد کی ادبی و سماجی خدمات کا اعتراف ایک خوش آئین اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔

مشاعرے میں ممتاز شعرا جہانگیر قیاس، سہیل عظیم، نجیب بیابانی، اسمعیل زبیح اللہ، نوید جعفری، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، ظفر فاروقی، انجنی کمار گوئل، سمیع اللہ سمیع، ارشد شرفی، طاہر گلشن آبادی، ڈاکٹر فاروق شکیل اور سعداللہ خان سبیل نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ طنز و مزاح کے معروف شاعر وحید پاشاہ قادری نے اپنے اشعار سے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔

تقریب میں شعرا و ادبا کے علاوہ باذوق سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نظامت کے فرائض محمد اکبر نے انجام دیے۔ پروفیسر مسعود احمد کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر ظفر فاروقی نے شکریہ ادا کیا اور بعد ازاں تمام شرکا کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔