حیدرآباد

امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

مسلم کمیونٹی کی جانب سے مولانا محمد وحید اللہ خان کی کثرت سے گلپوشی کی گئی نبیرہ شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ علیہ الرحمہ حضرت مولانا صفی الدین فاروقی نے شال پوشی کی اور نقد تحفہ پیش کیا۔

امریکہ: مسلم کمیونٹی کی جانب سے شب قدر کے موقع پر بعد نماز تراویح مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں شکاگو، امریکہ کے ہر دلعزیز عالم دین، امام و مصلح اور بانی و صدر دارالعلم فاؤنڈیشن حضرت مولانا حافظ و قاری محمد وحید اللہ خان کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و یم اے جامعہ عثمانیہ کی امریکہ میں 30 سالہ عظیم الشان خدمات کے اعتراف میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

مسلم کمیونٹی کی جانب سے مولانا محمد وحید اللہ خان کی کثرت سے گلپوشی کی گئی نبیرہ شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ علیہ الرحمہ حضرت مولانا صفی الدین فاروقی نے شال پوشی کی اور نقد تحفہ پیش کیا۔

یہ خصوصی اعزاز امریکہ کی مسلم کمیونٹی کے لئے ان کی 30 سالہ بے لوث خدمات کے ایک شاندار سنگ میل کی علامت ہے۔

ان دہائیوں کے دوران ہمارے ہر دلعزیز امام مولانا حافظ وحید اللہ خان نے نہ صرف پانچوں وقت کی نماز کی باقاعدگی سے امامت فرمائی، ہر سال رمضان المبارک میں نماز تراویح میں قرآن کی تکمیل کی بلکہ ہزاروں بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دی، سیکڑوں افراد کو قرآن مجید حفظ کروایا، متعدد طلباء کو عربی زبان کی تعلیم دی اور درجنوں افراد کے قبول اسلام کا ذریعہ بنے۔

یہ واقعی شکر گزاری اور غور فکر کا یادگار لمحہ تھا جو خدمت دین اور لگن سے بھرپور ایک زندگی کا جشن تھا۔

دارالعلم کے معزز بورڈ ممبران سید خرم نظامی، نواب یاور علی خان، حمید اللہ محمد خان انس کے علاوہ کمیونٹی کے تقریبا 600 افراد اس یادگار موقع پر موجود تھے آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالی ہمارے امام کو صحت، قوت اور برکت کے ساتھ امت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرماۓ