آندھراپردیش

آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“قائم

اس ملک بینک کے قیام کا مقصد اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل کیر میں نوزائیدہ بچوں کو ماوں کا دودھ فراہم کرتے ہوئے ماں کی دودھ کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔کلکٹرنے اس موقع پر کہاکہ دودھ پلانے والی ماوں سے دودھ حاصل کرتے ہوئے اس بینک میں رکھاجائے گا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں ”ماں کے دودھ کا پہلا بینک“قائم کیاگیا ہے جس کا افتتاح گذشتہ روز کاکناڈا کی کلکٹر کریتیکا شکلا نے انجام دیا۔اس بینک کو دھاتری لیکٹیشن مینجمنٹ یونٹ کا نام دیاگیا ہے جو گورنمنٹ جنرل اسپتال (جی جی ایچ کاکناڈا)میں قائم کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
ڈرائیور کی ’اوقات‘ پوچھنے پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کلکٹر کا تبادلہ کردیا (ویڈیو)
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

اس ملک بینک کے قیام کا مقصد اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل کیر میں نوزائیدہ بچوں کو ماوں کا دودھ فراہم کرتے ہوئے ماں کی دودھ کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔کلکٹرنے اس موقع پر کہاکہ دودھ پلانے والی ماوں سے دودھ حاصل کرتے ہوئے اس بینک میں رکھاجائے گا۔

اس بینک کے قیام کو سوسیہنا ہیلت فاونڈیشن اور دھاتری فاونڈیشن کے تقریبا 50لاکھ روپئے کے فنڈس سے ممکن بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اسپتال میں پیدانوزائیدہ بچے جن کو علاج کے دوران ماں کے دودھ کی ضرورت ہوتی ہے،کو قبل ازیں دوسرے قسم کا دودھ فراہم کیاجاتا تھا تاہم اس بینک کے قیام سے ان کو صحت مندی کیلئے ماوں کا دودھ فراہم کرناممکن ہوسکے گا۔

ساتھ ہی 6ماہ تک کے بچوں کو ماں کا دودھ فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے گی۔آندھراپردیش میں اس طرح کے بینک کا قیام اس علاقہ میں ماوں اور بچوں کی صحت مندی وبہتری کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

a3w
a3w