دہلی
کانگریس کو رام لیلا میدان میں یکم نومبر کی ریالی کی اجازت
دہلی پولیس نے کانگریس کو رام لیلا میدان میں یکم نومبر کو ریالی کی اجازت دے دی ہے۔ اس نے اس کے لئے این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) جاری کردیا ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی پولیس نے کانگریس کو رام لیلا میدان میں یکم نومبر کو ریالی کی اجازت دے دی ہے۔ اس نے اس کے لئے این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) جاری کردیا ہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (سنٹرل) روہت راجبیر سنگھ نے بتایا کہ انڈین نیشنل کانگریس نے یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں ریالی کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس نے درکار این او سی کے لئے دہلی پولیس سے رجوع کیا تھا۔ 25 اکتوبر تا 3 نومبر کے لئے این او سی جاری کردیا گیا۔