تین طلاق دینے والے کو 2 سال کی جیل
پٹنہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو بیوی کو تین طلاق دینے پر دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔ اڈیشنل ضلع و سیشن جج راجیو رنجن سہائے نے جمعرات کے دن نوشاد احمد کو خاطی پایا۔
پٹنہ (پی ٹی آئی) پٹنہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو بیوی کو تین طلاق دینے پر دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔ اڈیشنل ضلع و سیشن جج راجیو رنجن سہائے نے جمعرات کے دن نوشاد احمد کو خاطی پایا۔
عدالت نے اس پر 6500 روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ 22 دن جیل میں رہنا پڑے گا۔ عدالت نے تاہم اسے بیوی پر ایسڈ پھینکنے کی کوشش کے الزام سے بری کردیا۔
ستمبر 2022 میں پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے بموجب موضع سمڑی کے رہنے والے نوشاد احمد نے 5 ستمبر 2022 کو اپنی بیوی کو تین طلاق دی تھی۔
اس جوڑے کی شادی کو تقریباً21 سال ہوئے تھے اور انہیں 3 بچے ہیں۔ نوشاد احمد کے وکیل شیکھر کمار نے کہا کہ ان کا موکل فی الحال ضمانت پر رہا ہے اور وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چالنج کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں آرڈر کاپی کا انتظار ہے۔ یہ تین طلاق کے کیس میں سزا کا ضلع پٹنہ میں پہلا کیس ہے۔