قومی

کیرلم میں نئے وقف بورڈ کی تشکیل

حکومت کیرلم نے ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل جدید کی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ قائد ایم سی حاجی کو سربراہ بنایا گیا۔ پچھلے بورڈ کو اس کی تشکیل کے اندرون 7 ماہ تحلیل کردیا گیا۔

تروواننت پورم۔ (پی ٹی آئی) حکومت کیرلم نے ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل جدید کی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ قائد ایم سی حاجی کو سربراہ بنایا گیا۔ پچھلے بورڈ کو اس کی تشکیل کے اندرون 7 ماہ تحلیل کردیا گیا۔

عہدیداروں نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ پچھلے ایل ڈی ایف حکومت نے جاریہ سال مارچ میں وقف بورڈ کی تشکیل کی تھی اور کے ایس حمزہ کو سربراہ بنایا تھا۔

وقف بورڈ کے موجودہ سربراہ ایم سی حاجی جو آئی یو ایم ایل کے ریاستی صدر ہیں سابق میں وقف بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں۔ حکومت نے بورڈ میں دو غیر مسلم ارکان کا تقرر نہیں کیا ہے۔

وقف ترمیمی قانون کی رو سے ایسا کرنا ضروری ہے لیکن اس کیس میں سپریم کورٹ کا قطعی فیصلہ آنا باقی ہے۔