تلنگانہ

جھوٹے وعدوں کے سہارے کانگریس کواقتدار ملا

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہاکہ کانگریس قائدین نے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیاہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہاکہ کانگریس قائدین نے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیاہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

انہوں نے حکومت کوانتباہ دیا کہ اگر وعدوں پرعدم عمل آوری پرحکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام منظم کئے جائیں گئے۔ کے تارک راما راؤ حلقہ اسمبلی سرسلہ کے قائدین اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس قائدین نے اقتدار پرآنے کے فوری بعدکسانوں کا 2لاکھ قرض معاف کرنے دیگر وعدے کئے تھے مگر اب تک انہوں نے ان وعدوں پرعمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے اقتدار پرفائزہونے کے بعد چندیوم میں برقی کٹوتی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی کامیاب تحریک کے باعث علحدہ تلنگانہ کاقیام عمل میں آیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ آیا کے سی آر علحدہ تلنگانہ کے قیام کے لئے تحریک نہ چلاتے توکیا ریونت ریڈی ریاست کے چیف منسٹر اوربھٹی وکرامارکہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پر فائز ہوتے؟ انہوں نے کہاکہ بسوں میں خواتین کومفت سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے حکومت نے غریب آٹوڈرائیورس کی زندگیوں کے مسائل میں اضافہ کردیا۔حکومت ان کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں بی آر ایس کوشکست دینے کے لئے کانگریس اور بی جے پی میں مفاہمت ہوئی ہے۔جن حلقوں میں کانگریس کمزور ہے وہاں بی جے پی‘کانگریس کی خفیہ تائیدکرے گی۔