شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کیس‘ ہندو فریق کی کیوٹ داخل

مسلم فریق کے وکیل محمد توحید نے کہا تھا کہ ہم الٰہ آباد ہائی کورٹ جارہے ہیں۔ پیر کے دن وارانسی کی ضلع عدالت نے مسلم فریق کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو فریق کی درخواست کی سماعت جاری رہے گی۔

پریاگ  راج: اس اندیشہ کے تحت کہ انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی‘ گیان واپی کیس میں ہائی کورٹ سے رجوع ہوگی‘ ہندو فریق نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں کیوٹ داخل کردی کہ فیصلہ سے قبل اس کا موقف بھی سنا جائے۔ وکیل پربھاس پانڈے اور وشنو شنکر جین نے درخواست گزار ریکھا پاٹھک کی طرف سے کیوٹ داخل کی۔