جموں و کشمیر
کانگریس نے جموں و کشمیر کی کمان طارق حامد کارا کو سونپ دی
کانگریس نے سینئر لیڈر طارق حامد کارا کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس نے سینئر لیڈر طارق حامد کارا کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔
آج دیر رات یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ان کے نام کو منظوری دے دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی پارٹی نے سینئر لیڈر تارا چند اور رمن بھلا کو ریاستی کانگریس کا ورکنگ صدر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے سینئر لیڈر وقار رسول وانی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا خصوصی مدعو رکن مقرر کیا ہے جو پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے۔
کارا جو اب تک اس عہدے پر فائز تھے، اس ذمہ داری سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
پارٹی نے سبکدوش ہونے والے صدر وقار رسول وانی کے بطور صدر کئے گئے کام کی تعریف کی ہے۔