تلنگانہ

کانگریس نے تلنگانہ میں انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی

پارٹی کے سینئر لیڈران اضلاع میں بڑے پیمانہ پرشدت کے ساتھ مہم چلارہے ہیں۔119رکنی تلنگانہ اسمبلی کے 100حلقوں کیلئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اس مرتبہ اقتدارحاصل کرنے کے لئے کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔پارٹی کی طرف سے قومی رہنماوں راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے نے پہلے مرحلہ میں انتخابی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
گاندھی جی اور شاستری جی کو وزیر اعظم کا خراجِ عقیدت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

علاوہ ازیں پارٹی کے سینئر لیڈران اضلاع میں بڑے پیمانہ پرشدت کے ساتھ مہم چلارہے ہیں۔119رکنی تلنگانہ اسمبلی کے 100حلقوں کیلئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔پارٹی نے ایک حلقہ سی پی آئی کے لئے چھوڑا ہے جبکہ بقیہ 18حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے۔

کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے ریاستی سربراہ ریونت ریڈی مقابلہ کررہے ہیں۔وہ حلقہ کاماریڈی سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف بھی امیدوار ہیں۔