ایشیاء

قرآن کی بے حرمتی پر پاکستانی اسپیکر کا اظہار مذمت

راجہ پرویز اشرف کہ کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کو ایسی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ہندوؤں کو انتخابی عمل سے باہر کردیئے جانے کا احساس
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

راجہ پرویز اشرف کہ کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کو ایسی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، مسلمان اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔

a3w
a3w