حیدرآباد

کانگریس لیڈر این کرن کمارریڈی بی جے پی میں شامل

کرن کمارریڈی جمعہ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچے ، جس کے بعد وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور دیگر قائدین بھی پروگرام میں شامل تھے۔

نئی دہلی: آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر این کرن کمارریڈی بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے انہیں بی جے پی کی رکنیت دلائی۔ کرن کمارریڈی جمعہ کو پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچے ، جس کے بعد وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور دیگر قائدین بھی پروگرام میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

پروگرام کے دوران پرہلاد جوشی نے کہاکہ وہ جنوبی ہند کے سینئر لیڈر کرن کمارریڈی کو بی جے پی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ریڈی خاندان کی تین نسلیں کانگریس میں رہی ہیں۔

ان کے والد امرناتھ ریڈی آندھراپردیش کے 4 بار ایم ایل اے اور وزیر بھی رہے۔ کرن کمارریڈی 4 بار ایم ایل اے، اسپیکر، چیپ وہپ اور چیف منسٹر بھی رہ چکے  ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے کرکٹر بھی رہے ہیں۔ رانجی ٹرافی بھی کھیل چکے ہیں اور اب اُنہوں نے بی جے پی سے نئی اننگز شروع کی ہے۔ یہاں وہ یقینی طورپر ایک بہتر اسکور بنائیں گے۔

کرن کمارریڈی اچانک ایرپورٹ پر وزیر اعظم نریندرمودی سے ملے اور ان سے بہت متاثر ہوئے۔ یہ کرشپن کے خلاف مہم سے بہت متاثر ہے۔ یہ ہماری بڑی طاقت ہوگی۔ اس کی شبیہ بہت ایماندار رہی ہے۔

واضح رہے کہ کرن کمارریڈی اس سال 12 مارچ کو کانگریس سے استعفیٰ دیا تھا۔ ریڈی کے استعفیٰ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور لوک سبھا رکن مانیکم ٹیگور نے کہا تھا کہ جنہوں نے پارٹی سے سب کچھ حاصل کیا اور آندھراپردیش کانگریس کو تباہ کیا وہ اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ کرن کمارریڈی غیر منقسم آندھراپردیش کے آخری چیف منسٹر تھے۔

11 مارچ کو کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے کو لکھے اپنے خطب میں کرن کمارریڈی نے کہا کہ براہ کرم اس خط کو انڈین نیشنل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے میرا استعفیٰ کے طورپر قبول کریں۔

کرن کمارریڈی نے اس سے قبل 2014 میں اس وقت کی متحدہ ترقی یافتہ اتحاد ( یو پی اے) حکومت کے آندھراپردیش کو تقسیم کرنے اور تلنگانہ بنانے کے فیصلہ پر کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اُنہوں نے اپنی سیاسی پارٹی ، جئے سماکیہ آندھرا پارٹی بنائی، لیکن 2018 میں کانگریس میں واپس آگئے تھے۔