تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کو ایک موقع دیاجائے:جیون ریڈی

تلنگانہ کانگریس امیدوار و ایم ایل سی جیون ریڈی نے ریاست کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس کو ایک موقع دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امیدوار و ایم ایل سی جیون ریڈی نے ریاست کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس کو ایک موقع دیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کی حکمرانی سے ملک میں تلنگانہ ریاست کا مضحکہ اڑایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے نام پر ریاست کو قرض میں مبتلا کردیاگیا جس کے لئے چندرشیکھرراو ذمہ دار ہیں۔ جیون ریڈی نے جگتیال کانگریس امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کی جانچ کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کی تعمیر کے ذمہ دار تمام کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار آتے ہی کانگریس پارٹی کی6 ضمانتوں کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام موجودہ حکومت کے خلاف ہیں۔