دہلی

اسمبلی انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد پر دوبارہ بات چیت: کھرگے

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چند دن پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن انڈیا بلاک غیرفعال ہے کیونکہ کانگریس 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مصروف ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے چند دن پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن انڈیا بلاک غیرفعال ہے کیونکہ کانگریس 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع

پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے نے جنتادل یو کے لیڈر سے بات چیت کی اور انہیں تیقن دیا کہ انتخابات کے بعد وہ اتحاد کی بات چیت جاری رکھیں گے۔ نہوں نے تیقن دیا کہ انتخابات کے بعد اتحاد کے بارے میں بات چیت دوبارہ شروع کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کھرگے نے نتیش کمار سے جمعہ کی رات فون پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) بلاک کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔ کھرگے نے تیقن دیا کہ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد انڈیا اتحاد پر بات چیت جاری رہے گی۔

نتیش کمار کے بہار کے پٹنہ میں سی پی آئی کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بی جے پی کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے انڈیا اتحاد تشکیل دیا ہے لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہورہی ہے۔ کانگریس نے جو 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مصروف ہے‘ ان اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہم سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔

a3w
a3w