تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی یقینی:کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے اواخر میں تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے اور ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد اُن 6وعدوں پر موثر عمل کیاجائے گاجن کا حال ہی میں اعلان کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے اواخر میں تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے اور ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد اُن 6وعدوں پر موثر عمل کیاجائے گاجن کا حال ہی میں اعلان کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

انہوں نے کہاکہ نلگنڈہ اسمبلی حلقہ میں بھی کانگریس کامیاب ہوگی۔انہوں نے نلگنڈہ ٹاون کے ناگرجناڈگری کالج میں آج چہل قدمی کی۔

انہوں نے اس کالج کے میدان میں چہل قدمی کے لئے آنے والے افراد سے بات چیت کی اور مقامی مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے میدان میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلا اور ان کے مسائل بھی معلوم کئے۔رکن پارلیمنٹ کی آمد کے موقع پر نوجوانوں میں کافی جوش وخروش دیکھاگیا۔نوجوانوں نے ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔