شمالی بھارت

گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ باورچی خانے میں کام کرنے والی افروزہ کے علاوہ اس کی دو بیٹیاں اور دونوں بیٹوں کو، جو قریب ہی چارپائی پر سوئے ہوئے تھے، کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

پانی پت: ہریانہ میں پانی پت کے بیچپڑی چوک علاقے میں جمعرات کی صبح کچن میں کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق، رادھا فیکٹری گلی نمبر 4 میں جئے بھگوان کے گھر کی بالائی منزل میں مغربی ضلع شمالی دیناد پور، گاؤں گیمبل، مغربی بنگال کے رہنے والا عبدالکریم عمر (45 سال) اپنی بیوی افروزہ (40 سال) 20 سال اور 17 سالہ دو بیٹیوں 12 سال کے اور 10 سالہ بیٹوں کے ساتھ کرائے پر رہتا تھا۔ میاں بیوی قریبی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔

 فیکٹری جانے سے پہلے صبح چھ بجے کے قریب افروزہ کمرے کے اندر رکھے چولہے پر کھانا پکا رہی تھی۔ اس دوران سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کی زد میں سلنڈر پھٹ گیا اور پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ باورچی خانے میں کام کرنے والی افروزہ کے علاوہ اس کی دو بیٹیاں اور دونوں بیٹوں کو، جو قریب ہی چارپائی پر سوئے ہوئے تھے، کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

 عبدالکریم نے اپنے خاندان کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ بھی آگ کی زد میں آ گیا۔ آگ دیکھ کر پڑوسی انہیں بچانے کے لیے کمرے کی طرف بھاگے تاہم کوئی بھی بچ نہ سکا۔

بتایا جاتا ہے کہ عبدالکریم تقریباً ڈیڑھ سال سے اس مکان میں مقیم تھے۔ اس کی بڑی بیٹی کی شادی طے ہو چکی تھی۔ اس حادثے کے بعد آس پاس کے علاقے میں ماحول انتہائی سوگوار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔