تلنگانہ
کانگریس کارکنوں نے کے سی آر کے فلیکسی اور بیانرس پھاڑ دیئے
کرناٹک سے تلنگانہ کے داخلی راستہ پر ٹی آر ایس کارکنوں نے کے سی آر اور مقامی رکن اسمبلی سی رام موہن ریڈی کے فلیکسی اوربیانر لگائے تھے۔ ان کے فلیکسی پھاڑ نے پر ٹی آر ایس کارکنوں نے برہمی کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: کانگریس کارکنوں نے آج ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے گیم پلان کو ناکام بناتے ہوئے راہول گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ٹی آر ایس کے فلیکسی اور بیانرس کو پھاڑدئیے۔
اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی کے پروگراموں میں ٹی آر ایس، حکومت کی اسکیمات کی تشہیر کیلئے فلیکسی وبیانرس آویزاں کرتی ہے تاہم کانگریس کے کارکنوں کا صبر ٹوٹ گیا اور راہول کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے راستہ پر لگائے گئے کے سی آر اور رکن اسمبلی سی رام موہن ریڈی کے فلیکسی کو پھاڑ دیا۔
کرناٹک سے تلنگانہ کے داخلی راستہ پر ٹی آر ایس کارکنوں نے کے سی آر اور مقامی رکن اسمبلی سی رام موہن ریڈی کے فلیکسی اوربیانر لگائے تھے۔ ان کے فلیکسی پھاڑ نے پر ٹی آر ایس کارکنوں نے برہمی کا اظہار کیا۔