جرائم و حادثات

تلنگانہ:ضلع جگتیال کی کورٹلہ۔مٹ پلی قومی شاہراہ 63 پر اندرون نصف گھنٹہ دو حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کی کورٹلہ۔مٹ پلی قومی شاہراہ 63 پر اندرون نصف گھنٹہ دو حادثات پیش آئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کی کورٹلہ۔مٹ پلی قومی شاہراہ 63 پر اندرون نصف گھنٹہ دو حادثات پیش آئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

مقامی افرادکے مطابق کورٹلہ ایسکن گٹہ کالونی سے تعلق رکھنے والے دو دوست بائیک پر مٹ پلی کی سمت جارہے تھے کہ اربن کالونی سب اسٹیشن پر ایک بھینس اچانک سامنے آگئی جس کے نتیجہ میں بھینس سے ان کی بائیک کی ٹکر ہوگئی۔

یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرانوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد نے 108 ایمبولنس کو طلب کیا جس نے وہاں پہنچ کر زخمی کو علاج کے لئے اور مہلوک کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا۔

مٹ پالی ٹاؤن کے اراپیٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب ایک ماروتی ایکو گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی اور ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی افرادنے 108 ایمبولنس کو طلب کیا جس نے زخمی شخص کو مٹ پلی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

a3w
a3w