آندھراپردیش

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کااثر آندھرا میں ہوگا:پلم راجو

پلم راجو نے پارٹی کے سابق صدرراہول گاندھی کی یاترا کے دوسرے مرحلہ پر کہا کہ پارٹی کا کیڈرراہول گاندھی کی یاترا پر کافی پُرجوش ہے کیونکہ راہل گاندھی کے عوام سے رابطہ مسلمہ ہوگیا ہے۔اس یاترا کے پہلے مرحلہ کے بعد پارٹی کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر ایم ایم پلم راجو نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کااثر پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں بھی ہوگا۔انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس اعلی کمان کے ساتھ اے پی کے کانگریس لیڈروں کی ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی کا اثر تلنگانہ میں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
حماس اسرائیل تنازعہ : خام تیل کی قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟
پٹھان کی کامیابی سے بائیکاٹ کلچر ختم ہونا چاہیے: شبانہ اعظمی
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

 اسی طرح تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کااثر آندھراپردیش میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس ملاقات کا مقصد یہی ہے کہ اس موقع کو آندھراپردیش میں کامیابی میں کس طرح تبدیل کیاجائے۔آندھراپردیش کی سیاست پر دو تا تین علاقائی جماعتوں کا تسلط ہے۔

انہوں نے پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی کی یاترا کے دوسرے مرحلہ پر کہا کہ پارٹی کا کیڈرراہل گاندھی کی یاترا پر کافی پُرجوش ہے کیونکہ راہل گاندھی کے عوام سے رابطہ مسلمہ ہوگیا ہے۔اس یاترا کے پہلے مرحلہ کے بعد پارٹی کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اے پی کے کانگریس لیڈروں کو پارٹی کے صدرکھرگے،سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری وینوگوپال نے دہلی طلب کیا۔تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے بعد اے پی کانگریس کے کیڈر اورلیڈروں میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔