دہلی

لون ایپ اسکام: 500 کروڑ روپے چین بھیجے گئے‘ 22 گرفتار

آئی ایف ایس او نے شکایتوں کے تجزیہ کے دوران پایا کہ 100 سے زائد ایسی اپلیکیشنس قرض اور جبری وصولی کے ریاکٹ میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا کہ پیسہ حوالہ اور کرپٹو کرنسی کے ذریعہ چین بھیجا جارہا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس اسپیشل سل کے انٹلیجنس فیوژن اینڈ اسٹراٹیجک آپریشنس (آئی ایف ایس او) یونٹ نے انسٹنٹ لون اپلیکیشن کے مختلف ماڈیولس کو بے نقاب کیا ہے جن کا ربط چین سے ہے۔ اس نے گزشتہ 2 ماہ میں 22  افراد کو 500 کروڑ روپے حوالہ کے راستہ چین بھیجنے یا کرپٹو کرنسی میں لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کے پی ایس ملہوترہ نے کہا کہ گرفتار افراد چینی شہریوں کی ایماء پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کو سینکڑوں شکایتیں ملی تھیں کہ انسٹنٹ لون اپلیکیشنس اونچی شرح سود پر قرض دے رہی ہیں اور قرض چکانے کے بعد بھی پیسہ وصول کیا جارہا ہے۔

 آئی ایف ایس او نے شکایتوں کے تجزیہ کے دوران پایا کہ 100 سے زائد ایسی اپلیکیشنس قرض اور جبری وصولی کے ریاکٹ میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا کہ پیسہ حوالہ اور کرپٹو کرنسی کے ذریعہ چین بھیجا جارہا ہے۔ ڈی سی پی نے دعویٰ کیا کہ 5 ہزار تا 10ہزار کا قرض لینے کی شدید ضرورت رکھنے والوں کو لاکھوں روپے چکانے پڑرہے ہیں۔