یوم دستور، عدالتیں عوام تک رسائی کریں: چیف جسٹس آف انڈیا
عوام کی رسائی کو بڑھانے میں عدلیہ کی جانب سے کی جانے والی کئی کوششوں کی تفصیل بتاتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے جیسے متنوع ملک میں بڑا چیلنج یہ ہے کہ عدلیہ ہر ایک کو انصاف رسائی کے قابل بنائے۔

نئی دہلی: یومِ دستور تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا چندا چوڑ نے آج کہا کہ یہ ضروری ہے عدلیہ عوام تک رسائی کرے اور یہ توقع نہ کرے کہ عوام اس تک رسائی کریں گے۔ انھوں نے ہر ایک کو انصاف حاصل کرنے رسائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچہ کو ڈھانا نہیں چاہیے۔
عوام کی رسائی کو بڑھانے میں عدلیہ کی جانب سے کی جانے والی کئی کوششوں کی تفصیل بتاتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے جیسے متنوع ملک میں بڑا چیلنج یہ ہے کہ عدلیہ ہر ایک کو انصاف رسائی کے قابل بنائے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا حالانکہ سپریم کورٹ دہلی کے تلک مارگ پر واقع ہے، لیکن یہ سارے ملک کے لیے ہے اور اب آن لائن رسائی سے ممکن ہوگیا ہے کہ وکلاء اپنے ہی مقامات سے مقدمات کی سماعت اور مباحث میں شرکت کرسکتے ہیں۔
چیف جسٹس کی حیثیت سے وہ چاہتے ہیں کہ مقدمات کی فہرست تیار کرنے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیشہئ وکالت میں پسماندہ طبقات کی نمائندگی کو اضافہ کیا جائے۔