حیدرآباد

موسیٰ ندی سے بیدخل افراد کیلئے جواہر نگر میں امکنہ کی تعمیر،چیف منسٹر کا وعدہ

ریونت ریڈی نے بی آر ایس قائدین ہریش راؤ اور کے ٹی آر کے علاوہ بی جے پی ایم پی ایٹالہ راجندر سے کہا کہ موسیٰ متاثرین کی کس طرح مدد کی جائے، اس بارے میں حکومت کو مفید تجاویز پیش کریں۔

حیدرآباد: اس تیقن کے بعد کہ موسیٰ ندی متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر کیلئے جواہر نگر میں ایک ہزار ایکڑ اراضی دستیاب ہے، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ اگر ضرورت پڑنے پر ملک پیٹ کے ریس کورس اور عنبر پیٹ میں واقع پولیس اکیڈیمی کو شہر کے باہر منتقل کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

 ان دو مقامات کی اراضیات پر موسیٰ ندی کے متاثرین کیلئے امکنہ تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے موسیٰ ندی کے کناروں آباد عوام پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن کی گمراہ کن مہمات کا شکار نہ ہوں۔ ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت، موسیٰ ندی کے کناروں سے بیدخل ہر ایک شخص کے مفادات، کا تحفظ کرے گی اور ان کی بازآباد کاری کرے گی۔

 یہاں سابق مرکزی وزیر آنجہانی وینکٹ سوامی کی یوم پیدائش تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ موسیٰ ندی کے متاثرین کی باز آباد کاری پر حکومت 10ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے لئے تیار ہے۔

 انہوں نے بی آر ایس قائدین ہریش راؤ اور کے ٹی آر کے علاوہ بی جے پی ایم پی ایٹالہ راجندر سے کہا کہ موسیٰ متاثرین کی کس طرح مدد کی جائے، اس بارے میں حکومت کو مفید تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند کے ٹی آر پر زور دیا کہ وہ اپنے فام ہاوسس کے ایک گوشہ کو غریبوں کی مدد کیلئے عطیہ دیں۔ ریونت ریڈی نے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی بہبود اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔

فصلی قرض معافی کے بارے میں چیف منسٹر کسانوں سے اپیل کی وہ سڑکوں پر نہ آئیں۔ کسانوں کو اگر کوئی مسئلہ، شکایت درپیش ہے تو، وہ  متعلقہ کلکٹرس سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ کلکٹر آپ کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس نے اپنے 10سالہ دور حکومت میں کسانوں کا صرف11ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کئے تھے۔

 جبکہ کانگریس حکومت نے صرف ایک ماہ میں کسانوں کے 18ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے چند افراد اقتدار پر آنے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں تاہم ان کا یہ خواب چرلہ پلی جیل میں مکمل ہوگا۔

a3w
a3w