آندھراپردیش
آندھراپردیش میں آر ٹی سی بس میں آگ بھڑک اٹھی
جب تمام مسافرین نے بس خالی کردی تب آگ نے بس کو لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔تاہم مسافرین کا سامان، بس کے ساتھ جل گیا۔

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش میں آج کم وبیش60 مسافرین اس وقت بال بال بچ گئے جبکہ ایک آر ٹی سی بس جس میں یہ افراد سفر کررہے تھے، آگ بھڑک اٹھی یہ حادثہ جمعہ کے روز ضلع کرشنا میں موضع ونترا پراگڈا کے قریب پیش آیا۔
اے پی ایس آر ٹی سی کی یہ بس،60 مسافروں کے ساتھ گڈی واڑہ سے وجئے واڑہ جارہی تھی۔ بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھواں نکلتا دیکھ کر ڈرائیور نے فوری بس روکدی اور تمام مسافرین سے کہا کہ فوری طور پر بس سے اتر جائیں۔
جب تمام مسافرین نے بس خالی کردی تب آگ نے بس کو لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔تاہم مسافرین کا سامان، بس کے ساتھ جل گیا۔
چند مسافرین، نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ آتش فرو عملہ نے فوری پہنچ کر آگ بجھا دی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔