آندھراپردیش

اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری

حکومت آندھرا پردیش نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ شراکت دار کرتے ہوئے ایک16 رکنی مشاورتی فورم تشکیل دیا ہے۔

امراوتی(آئی اے این ایس) حکومت آندھرا پردیش نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ شراکت دار کرتے ہوئے ایک16 رکنی مشاورتی فورم تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور
سل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 8ہزار کروڑ کی سرمایہ لگانے گودی انڈیا کا اعلان
شرح نمو 2.4 ٹریلین ڈالر نشانہ کی تکمیل، عوام سے تجاویز طلب: چیف منسٹر نائیڈؤ
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو

اس فورم کے ذریعہ انڈسٹری، تجارت، اور سرمایہ کاری سے مربوط مسائل کی یکسوئی کی جائے گی اور سرمایہ کاری کے ماحول، صنعتی نمو، مہارت اور صنعت کے علاوہ انفراسٹرکچر کو تیزی کے ساتھ فروغ دینا ہے۔

اس فورم کے سربراہ ریاستی وزیر تعلیم، آئی ٹی، این لوکیش ہوں گے۔ یہ پیانل مشاورت، نیٹ ورک اور حکومت اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ پیدا کرے گا۔

چیف سکریٹری اس مشاورتی فورم کے وائس چیرمن رہیں گے جبکہ اس فورم میں سی آئی آئی، آندھرا پردیش اسٹیٹ کونسل کے 3نمائندے بھی شامل رہیں گے۔ حکومت کے جی او کے مطابق جسے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس نے جاری کیا ہے، صدرنشین سی آئی آئی، اے پی اسٹیٹ کونسل، فورم کے لئے کنوینر رہیں گے۔

وائس چیرمین اور سکریٹری سی آئی آئی، اے پی اسٹیٹ کونسل ارکان کے طور پر رہیں گے۔ مختلف محکموں کے پرنسپال سکریٹریز اور چیف منسٹر اگزیکٹیوآفیسر اے پی اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ پیانل ارکان رہیں گے۔ جی او میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے پی اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ سرمایہ کاری کے مناسب ماحول کو فروغ دے گا۔

a3w
a3w