آندھراپردیش

تروملا میں لاپتہ 3 طلباء کا تلنگانہ میں پتہ چل گیا

تروملا میں کل شام ساتویں جماعت کے تین لڑکے لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ چندر شیکھر، ویبھو یوگیش اور جی سری وردھن دوپہر کے کھانے کے وقت گھر گئے اور امتحان کے لیے واپس اسکول نہیں آئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں لاپتہ تین طلباء کا تلنگانہ میں پتہ چل گیا۔ یہ تینوں کاماریڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب پائے گئے۔ مقامی پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے کرپولیس اسٹیشن منتقل کیااوران کے والدین کو اس بات کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 تروملا میں کل شام ساتویں جماعت کے تین لڑکے لاپتہ ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ چندر شیکھر، ویبھو یوگیش اور جی سری وردھن دوپہر کے کھانے کے وقت گھر گئے اور امتحان کے لیے واپس اسکول نہیں آئے۔

اساتذہ نے والدین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد ن کے والدین نے ان کی تلاش کی۔اس میں ناکامی پر تروملا ٹو ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی گئی

۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور پتہ چلا کہ طلباء لیپ ٹاپ کے ساتھ تروملا سے آر ٹی سی بس کے ذریعہ تروپتی پہنچے جہاں سے وہ کاماریڈی روانہ ہوگئے۔

a3w
a3w